یروشلم ،8؍ستمبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا) فلسطینی اتھارٹی کی حکومت نے صدر محمود عباس پر غیر ملکی ایجنٹ ہونے کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو ردینہ کے بقول یہ خبریں بے بنیاد ہیں کہ 1980ء کی دہائی کے دوران محمود عباس دمشق میں روسی خفیہ اداریکے جی بی کے لیے کام کرتے تھے۔ بدھ کو اسرائیلی ٹیلی وژن پر نشر کی جانے اس رپورٹ میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ محمود عباس نے سابقہ سوویت یونین کے لیے کونسی خدمات انجام دی ہیں۔ محمود عباس فلسطین میں پیدا ہوئے تھے تاہم 1948ء میں اسرائیل کے قیام کے دوران ان کا خاندان شام ہجرت کر گیا تھا۔